صومالیہ ،متحارب قبائل کے درمیان جھڑپیں ،40ہلاک

صومالیہ ،متحارب قبائل کے درمیان جھڑپیں ،40ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 موغا دیشو(اے پی پی) وسطی صومالیہ میں متحارب قبائل کے درمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں کم ازکم 40 افرادہلاک ہوگئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق سرکاری اہلکاروں اور مقامی شہریوں نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صومالیہ کے ایک صوبے کے دارالحکومت بلاوین سے جنوب مغرب کی جانب 35 کلومیٹر دور دیہات میں مسلح ملیشیا گروپوں کے مابین جھڑپیں ہوئی جس کے نتیجہ میں کم ازکم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ عینی شاہدین نے کہاکہ بہت سے گھروں کو آگ لگا دی گئی ہے جبکہ سینکڑوں رہائشی علاقہ چھوڑ کر فرارہونے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ متذکرہ علاقے میں اراضی پراکثروبیشتر مسلح جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -