امریکی سپریم کورٹ نے مسلمان قیدیوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی

امریکی سپریم کورٹ نے مسلمان قیدیوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی

 واشنگٹن (اے پی پی) امریکی سپریم کورٹ نے ریاست آرکنساس کی جیل میں موجود مسلمان قیدیوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی۔ امریکا کی سپریم کورٹ میں مسلمان قیدیوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست عمر قید کی سزا بھگتنے والے قیدی گیریگوری ہولٹ المعروف عبدالمالک نے دی تھی ۔اس نے درخواست کے ذریعے عدالت سے آدھا انچ داڑھی رکھنے کی اجازت طلب کی تھی کیونکہ ریاستی جیل خانہ جات قوانین کے تحت مسلم قیدیوں کو 0.25 انچ تک داڑھی رکھنے کی اجازت تھی ۔ سپریم کورٹ کے جج سیموئیل الیٹو نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ جیل قوانین گیریگوری کے آئینی حقوق برائے مذہبی آزادی سے متصادم ہیں۔ امریکا کی 50 ریاستوں میں سے 40 ریاستوں میں مسلمان قیدیون کو انتہائی مختصر داڑھی رکھنے کی اجازت ہے۔ آرکنساس ان 10 ریاستوں میں سے ہے جہاں اس بارے سختی برتی جاتی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...