برٹینی اسپئرزاپنے سابق محبوب کی طالبان کے ہاتھوں ہلاکت پر صدمے سے دوچار

برٹینی اسپئرزاپنے سابق محبوب کی طالبان کے ہاتھوں ہلاکت پر صدمے سے دوچار
برٹینی اسپئرزاپنے سابق محبوب کی طالبان کے ہاتھوں ہلاکت پر صدمے سے دوچار

  


 لاس اینجلس (این این آئی)پاپ اسٹار برٹینی اسپئرز کو منشیات اور الکحل کی عادات سے باہر لانے میں مدد دینے والے ان کے سابق محبوب کی افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں ہلاکت پر امریکی گلوکارہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔یہ بات ایک برطانوی روزنامے کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ڈیلی میل کے مطابق 44 سالہ جون سنڈھل کے ہیلی کاپٹر کو گذشتہ ہفتے کابل کے قریب طالبان نے میزائل سے ہدف بنایا اور اس کی لاش کو امریکا واپس بھجوایا گیا جہاں اس کی آخری رسومات ایک بدھ قبرستان میں کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس خبر کے بعد سے برٹینی اسپیئرز بکھر کر رہی گئی ہیں کیونکہ وہ اسے بہت اچھا شخص سمجھتی تھیں۔ان دونوں کی ملاقات 2007 میں لاس اینجلس میں الکحل سے نجات کے مرکز میں ہوئی تاہم رومانوی تعلق زیادہ عرصے تک چل نہ سکا مگر ان دونوں کے درمیان دوستی کا رشتہ برقرار رہا تھا۔جون نے معروف گلوکارہ کو زندگی کے مشکل ترین دور میں اس وقت مدد فراہم کی تھی جب برٹینی کا ذہنی توازن کچھ ٹھیک نہیں تھا اور وہ کبھی اپنے سر کو صاف کردیتی تھی اور ایک بار تو انہوں نے غصے میں ایک گاڑی کا شیشہ بھی توڑ دیا تھا۔

مزید : کلچر


loading...