کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے منگنی کی تردید

کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے منگنی کی تردید
کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے منگنی کی تردید

  


 ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف نے رنبیر کپور سے منگنی کی تو تردید کی ہے مگر یہ ضرور تسلیم کرلیا ہے کہ ان کے نئے سال کی تعطیلات بہت خاص تھیں۔اینے ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہا کہ لندن میں خاندان کے ہمراہ نئے سال کی تعطیلات بہت خاص تھیں۔خیال رہے کہ کترینہ نے لندن میں خاندان سے ملاقات کے بعد نیو یارک میں رنبیر کپور کے ساتھ وقت گزارا تھا۔جب کترینہ سے منگنی کی افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح تردید سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات کے دوران کوئی خاص تقریب نہیں ہوئی مگر ان کا وقت بہت اچھا گزرا۔انٹرویو کے دوران کترینہ رنبیر کے ساتھ نیو یارک میں تعطیلات کے مقابلے میں لندن میں اپنے خاندان کے ہمراہ وقت گزارنے پر زیادہ بولتی رہیں۔

مزید : کلچر


loading...