بالی ووڈ فلم ’’ٹنو ویڈز منو ریٹرنز‘‘ 12 جون کو ریلیز ہو گی
ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ ڈائریکٹر آنند ایل رائی کی فلم ’’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘‘ 12 جون کو ریلیز ہو گی۔ رومانٹک کامیڈی فلم 2011 ء کی ہٹ ترین فلم کا سیکوئل ہے فلم میں کنگنا رانوت اور آرمدھاوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر نے بتایا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ 12 جون کو ہم اپنی فلم ’’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘‘ ریلیز کر رہے ہیں۔ فلم میں کنگنا ڈبل رول کرینگی۔