لالی ووڈ کی نئی فلم ’’میری جان‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

لالی ووڈ کی نئی فلم ’’میری جان‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

کراچی(این این آئی) لالی ووڈ کی نئی فلم’’ میری جان‘‘ کا پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی۔ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔فلم میری جان کی کہانی ہے دو پیار کرنے والوں کی۔ جن کی چاہت کے سامنے دنیا کی ہر دیوار ریت کی ثابت ہوتی ہے۔ محبت کے دشمنوں کی ہر کوشش ہوجاتی ہے ناکام۔رومانس اور میوزک سے بھرپور فلم میں جاوید شیخ،صبا حمید، بابر علی،سنگیتا شامل ہیں جبکہ نئے ستاروں میں صائمہ بلوچ اور سید عارض کو متعارف کرایا گیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض عبدالماجد خان نبھارہے ہیں۔میری جان کی موسیقی ملک کے معروف گلوکار دے رہے ہیں۔ جن میں شفقت امانت علی ، حمیرا چنا ،جاوید بشیر اور شیراز اوپل وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : کلچر


loading...