آئی سی سی کو محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ فروری کے پہلے ہفتے میں لینے کیلئے درخواست

آئی سی سی کو محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ فروری کے پہلے ہفتے میں لینے کیلئے ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ فروری کے پہلے ہفتے میں لینے کیلئے درخواست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے دی گئی درخواست میں آئی سی سی سے کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ فروری کے پہلے ہفتے میں لیا جائے اور امکان ہے کہ 5 یا 6 فروری کو برسبین میں محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لیا جائے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ کے با?لنگ ایکشن کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران معطل کیا گیا تھا تاہم انہیں ورلڈکپ 2015ءکیلئے 15 رکنی سکواڈ میں شامل کیا جا چکا ہے اور باﺅلنگ ٹیسٹ کلیئر ہونے کی صورت میں وہ ورلڈکپ کے دوران باﺅلنگ بھی کر سکیں گے بصورت دیگر وہ صرف بلے باز کی حیثیت سے ہی ٹیم کی نمائندگی کر سکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...