بھارت کے خلاف کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے،مورگن

بھارت کے خلاف کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے،مورگن

برسبین (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز آئن مورگن نے سہ ملکی سیریز میں بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے بلے اور گیند کے ساتھ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سیریز کے بقیہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سہ ملکی سیریز میں بھارت کے خلاف میچ میں کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

، سیریز میں پہلی کامیابی پر بے حد خوشی ہوئی اور اب تمام تر توجہ اگلے میچوں پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم ہوم گراﺅنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے، بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور اب اسے اگلے میچ میں زیر کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ مورگن نے فن اور اینڈرسن کی عمدہ باﺅلنگ کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں باﺅلرز اگلے میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...