ایشیا فٹبال کپ ، عراق اور جاپان کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ایشیا فٹبال کپ ، عراق اور جاپان کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

سڈنی( آن لائن ) آسٹریلیا میں ایشیا فٹبال کپ زوروں سے جاری ہے ، عراق اور جاپان کی ٹیمیں ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا میں ایشیا فٹبال کپ کے گروپ میچ میں عراق اور فلسطین کی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ پہلے ہاف تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں عراق کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دو صفر سے کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایونٹ کے ایک اور میچ میں جاپان کے کھلاڑی اردن کے کھلاڑیوں کے خلاف میدان میں اترے۔ جاپان نے میچ کا فاتحانہ آغاز کر کے پہلے ہاف میں ایک گول سکور کیا اور حریف ٹیم پر ایک صفر کی برتری قائم کی۔ دوسرے ہاف میں جاپان نے ایک اور گول کر کے برتری کو دوصفر تک پہنچایا۔ گروپ ڈی کے اس اعصاب شکن میچ کا سکور دو صفر رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...