آسٹریلین اوپن ٹینس،شرا پووا، ایرانی،پینگ اور پلسکووا ویمنز سنگلز تیسرے راﺅنڈ میں داخل
سڈنی (اے پی پی) ماریا شرا پووا، سیرا ایرانی، شوئی پینگ اور پلسکووا پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے تیسرے روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میچ میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی پانووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-1، 4-6 اور 7-5 سے ہرا کر اگلے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ اٹالین سٹار سیرا ایرانی نے ایسپی نوسا کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کر کے تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔ دوسرے راﺅنڈ کے ایک اور میچ میں فرانس کی کیرولین گارسیا نے ووگیل کو ہرا کر اگلے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔ چین کی شوئی پینگ، ایکا مکا رووا، بیگو، دیاس، جارجز، وکمیئر بھی دوسری رکاوٹ عبور کر کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔