سعید اجمل نے دعاﺅں کے ساتھ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے الوداع کہا

سعید اجمل نے دعاﺅں کے ساتھ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے الوداع کہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( آن لائن ) خدا حافظ ٹیم پاکستان ، "جادو گر سپنر " سعید اجمل نے دعاو¿ں کے ساتھ ساتھی کھلاڑیوں کو الوداع کر دیا۔ شائقین کرکٹ نے خواہش ظاہر کر دی کہ قومی شاہین بھارت سمیت تمام ٹیموں کے خلاف جیت کر چیمپئن بن کر آئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے بتایا کہ وہ ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ تو نہیں جا سکے لیکن گرین شرٹس کو دعاو¿ں کے ساتھ ضرور الوداع کہہ رہے ہیں ، دعا ہے کہ قومی کھلاڑی جیت کر آئیں ، منچلے پرستاروں نے خواہش ظاہرکی کہ پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ضرور فتح سمیٹنی چاہیے۔ کرکٹ ہے ہی ایسا کھیل کہ ماہرین ہی نہیں شائقین بھی اس کے بخار کا شکار ہو جاتے ہیں۔