ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

سڈنی (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ اور سائی سیو وائی نے پہلے راﺅنڈ میں اریگوین اور اپرندی کو شکست دی۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار سائی سیو وائی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اریگوین اور اپرندی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-0 سے زیر کر کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...