ہالی ووڈ کی نئی ہاررتھرل فلم ’’آؤٹ آف دی ڈارک‘‘ کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی نئی ہاررتھرل فلم ’’آؤٹ آف دی ڈارک‘‘ کا ٹریلر جاری

 نیویارک(آن لائن)ہالی وڈ میں ان دنون خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر بنی نئی باررتھرل فلم ’’آؤٹ آف دی ڈارک‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ لوئیس کوئیلیز کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی شیطانی روح کے زیر اثر ایک ایسے ویران گھر کے گرد گھوم رہی ہے جہاں غیر مرئی قوتین اور مافوق الافطرت مخلوق اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے ایسے ایسے حربے استعمال کرتی ہیں کہ تمام خاندان کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ ڈراؤنے مناظر اور دل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں اہم کردار جولیا اسٹیلیس‘ اسکاٹ اسپیڈ مین اور پکسی ڈیوس ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم روان سال 27 فروری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید : کلچر


loading...