انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے 15رکنی پاکستان انڈر 17کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کااعلان

انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے 15رکنی پاکستان انڈر 17کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کااعلان

لاہور(آن لائن)پی سی بی نے انگلینڈ انڈر17 کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلنے والی 15رکنی پاکستان انڈر 17کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، یہ سیریز یو اے ای میں کھیلی جائے گی اور اس کی میزبانی پاکستان کرے گا، اس سیریز میں 3ایک روزہ اور ایک تین روزہ میچ کھیلے جائیں گے، جونیئر سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر پی سی بی کے چیئرمین شہریار ایم خان نے 15رکنی سکواڈ کی منظوری دی اور ٹیم میں گوہر حفیظ (کپتان) ، سجاول ریاض، محمد زوہیب، یوسف بابر، شاہد علی، غلام حیدر، عمیر مسعود، سیف علی غوری، محمد عمر، غلام مرتضیٰ، اکرام اللہ نیازی، محمد صفی، شاداب خان اور محمد اصغر شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں راﺅ عرفان، منیب الرحمن، ذیشان بابر، احمد سلطان اور حسن خان شامل ہیں، ٹیم انتظامیہ میں علی ضیاءٹیم منیجر ، وسیم حیدر ٹیم کوچ، یاسر ملک ٹیم ٹرینر، ڈاکٹر سید محمد اسد فزیو تھراپسٹ اور زیبر احمد انالسٹ ہمراہ ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...