کپتانی میرا حق تھا مل جاتی تو مزید بہتر پرفارم کر سکتا تھا ،عبدالرزاق

کپتانی میرا حق تھا مل جاتی تو مزید بہتر پرفارم کر سکتا تھا ،عبدالرزاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                              کراچی( آن لائن )ٹیسٹ آل راﺅنڈر عبدا لرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان کی کپتانی میرا حق تھا اگر وہ مجھے مل جاتی تو میں مزید بہتر پرفارم کرسکتا تھا، وقار یونس اچھے بولر ضرور تھے لیکن اچھے کوچ نہیں ہیں انہوں نے کوچ بن کر میرے علاوہ شعیب اختر اور محمد یوسف کے کیریئر ختم کئے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے مصباح الحق کو اچھا کھلاڑی قرار دیا لیکن شکوہ کیا کہ وہ کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں دلواسکے اور کھلاڑیوں کے حقوق کے لئے بات نہیں کرتے ہیں۔کمزور کپتان پاکستان کرکٹ میں زیادہ عرصہ گزار سکتا ہے۔ میری کرکٹ ختم نہیں ہوئی لیکن میں ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کا کوئی معیار نہیں۔ سابق چیئر مین نسیم اشرف جیسے لوگ بورڈ میں آجائیں تو ٹیم کا پرفارم کرنا ممکن نہیں۔خالد محمود اور جنرل توقیر ضیا کے دور میں کرکٹ کو فائدہ ہوا۔پاکستان میں آج کی کرکٹ محض صرف دکھاوے کیلئے کھیلی جارہی ہے۔ ٹیسٹ کیپ رہی ہے۔ اگر کرکٹ بورڈ چاہتا ہے پاکستان کرکٹ اچھی رہے تو ایک کوچ ہونا چاہئے۔