نئی ہالی ووڈ فلم ’’فوگس‘‘ کا ٹریلر جاری‘ فلم 27 فروری کو ریلیز ہو گی

نئی ہالی ووڈ فلم ’’فوگس‘‘ کا ٹریلر جاری‘ فلم 27 فروری کو ریلیز ہو گی

 لاس اینجلس(آن لائن)معروف ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی نئی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ’’فوگس‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ ہالی وڈ کے صف اول کے اداکار ول اسمتھ کی نئی رومانٹک کامیابی ڈرامہ فلم ’’فوگس‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار گلین فیکارا اور جان ریکوا کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے فراڈ شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو پیسوں کے حصول کیلئے نت نئے حربے اپناتا ہے اور مالدار افراد سے بھاری رقم جال سازی کے ذریعے ہتھیا لیتا ہے۔ ڈینس ڈی نووی کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار میں ول اسمتھ نظر آئینگے جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں آسٹریلوی آرٹسٹ مارگٹ روبی‘ روڈریگو سینیٹرو‘ گیرالڈمیکرا نے اور رابرٹ ٹیلر شامل ہیں۔ 100 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی کامیڈی سے بھرپور اس ڈرامہ رومانٹک فلم کو وارنر بروس کے تحت 27 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔

مزید : کلچر


loading...