ورلڈ کپ کرکٹ ، مارٹن کرو نے پہلے مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا

ورلڈ کپ کرکٹ ، مارٹن کرو نے پہلے مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا

لاہور( آن لائن ) ورلڈ کپ میں کھلاڑی مین آف دی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے خوب زور لگاتے ہیں۔ مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دینے کا سلسلہ 1992 سے شروع ہوا۔ پہلا مین آف دی سیریز حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو تھے جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں 9 میچ کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر456 رنز بنائے۔ اپنے پہلے میچ میں مارٹن کرونے آسٹریلیا کے خلاف ناٹ آﺅٹ رہتے ہوئے 100 رنز بنائے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ چوتھے میچ میں زمبابوے کے خلاف 74 رنز کی نمایاں اننگز کھیلتے ہوئے ناٹ آﺅٹ رہے اور اس دفعہ بھی مین آف دی میچ ہوئے۔ پانچویں میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بغیر آﺅٹ ہوئے 81 رنز بنائے اور پھر سے مین آف دی میچ قرار پائے۔ ساتویں میچ میں بھی ناٹ آﺅٹ رہتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف 73 رنز بنائے ، اپنے آخری اور نویں میچ میں انہوں نے پاکستان کے خلاف نے 91 رنز بنائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...