جاوید میموریل کرکٹ کلب نے شالیمار جمخانہ کو یکطرفہ مقابلے میں 8وکٹوں سے شکست دی

جاوید میموریل کرکٹ کلب نے شالیمار جمخانہ کو یکطرفہ مقابلے میں 8وکٹوں سے شکست ...

لاہور( سپورٹس رپورٹر)کارسن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں جاوید میموریل کرکٹ کلب نے شالیمار جمخانہ کو یکطرفہ مقابلے میں 8وکٹوں سے شکست دی شالیمار جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 63رنز بنائے حافظ سلیمان اور احمد لیاقت نے 11,11رنز بنائے محمد نوید نے 4، رضا سلطان نے 3اور محمد یوسف نے 2وکٹیں حاصل کیں جاوید میموریل نے ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا محمد حسن 21 اور ولسن 15رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...