ولیم سسٹرز نے ٹورنامنٹ میں میچز جیت کر دوسرے راﺅنڈ میں رسائی حاصل کرلی

ولیم سسٹرز نے ٹورنامنٹ میں میچز جیت کر دوسرے راﺅنڈ میں رسائی حاصل کرلی

 میلبورن( آن لائن ) ولیم سسٹرز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے راﺅنڈ میں رسائی حاصل کرلی جبکہ سوئس سٹار کھلاڑی سٹینیسلاس واورینکا نے بھی پہلے مرحلے میں کامیابی سمیت لی۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے ویمنز ایونٹ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور بیلجیئم کی ایلیسن وان یوئیٹوینک آمنے سامنے ہوئیں۔ امریکی سٹار پلیئر نے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ صفر ، چھ چار سے شکست دی۔ ایونٹ کے ایک اور میچ میں امریکی کھلاڑی وینس ولیمز نے سپینش ماریہ ٹورو فلور کو چھ دو ، چھ دو سے مات دے کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔ پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا نے جاپان کی کورومی نارا کو چھ تین ، چھ صفر سے آﺅٹ کلاس کیا۔ مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے مرحلے میں سوئس سٹار کھلاڑی سٹینسلاس واورینکا نے ترکی کے مارسل الہان کو چھ ایک ، چھ چار ، چھ دو سے مات دی۔ میزبان ملک کے لیٹن ہیوٹ نے چین کے زی چانگ کو ہرایا۔ لیٹن ہیوٹ کی فتح کا سکور چھ تین ، ایک چھ ، چھ صفر ، چھ چار رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...