آل پاکستان چیف آف آرمی سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

آل پاکستان چیف آف آرمی سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان چیف آف آرمی سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 22جنوری سے روالپنڈی میں شروع ہوگا۔ آل پاکستان سی او اے ایس چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اورآرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ٹیکنیکل آفیشنلز اور منیجرکے ناموں کااعلان کردیاگیاہے۔22جنوری سے 31جنوری تک جاری رہنے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں ملک بھرسے مختلف محکموں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہاکی ٹورنامنٹ میں ایل ٹی (ر)ندیم احمد بھٹی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، فاروق خان اورپرویزاسلم کیانی اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، انصرمحمودجوڑا اور رانا محمد ساجد کو ٹورنامنٹ آفیسر مقرر کیاگیاہے۔

جبکہ ججزمیں شیخ ہاروں سعید،اللہ داد،شاہد ربانی،ظہیرالحق، خالدشاہ، ذوالفقار بھٹو، شاہدگل، میاں محمد فاروق،آفتاب جمیل،جاوید صادق،حبیب الرحمان،محمدیعقوب،محمدافضل،چوہدری اکرام الحق گجر کے نا م شامل ہیں۔امپائرمنیجر معسود الرحمان،اسسٹنٹ امپائرمنیجر رانالیاقت اوردلاور حسین بھٹی،امپائروں میں حیدررسول،کامران حسین،کامران شریف،منیراحمد،ہارون رشید،سہیل اکرم،محمداصغر،زاہدحمید ،ساجد علی ،غلام محی الدین،شاہد پرویز اور منورحسین کے نام شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...