کھلاڑی زمبابوے کے خلاف کامیابی کو مثبت لیں

کھلاڑی زمبابوے کے خلاف کامیابی کو مثبت لیں

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مشفق الرحیم نے کہا ٹیم کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ برس زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں 8-0 کامیابی کو مثبت لیں، آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں بہترین نتائج کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں نے بٹینگ و باﺅلنگ کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اس فتح کو مثبت لیں اور ورلڈ کپ میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں پوٹینشنل موجود ہے اگر ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے تو ہمارے لئے کسی بھی ٹیم کو ہرانا مشکل نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کوارٹر فائنل تک رسائی کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ 2007 اور 2011ءورلڈ کپ میں میری کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی لیکن اس بار کوشش ہو گی کہ عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...