سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے ہرا دیا

سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے ہرا دیا

کولمبو (اے پی پی) فرننڈو کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو دوسرے یوتھ ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48 ویں اوور میں 175 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ شہان الرحمان کی 72 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ فرننڈو نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے یوتھ ون ڈے میچ میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 179 رنز بنائے، چارتھ آسالنکا 68 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ صالح احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے آخر دم تک سرتوڑ کوشش کی تاہم فرننڈو نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا اور پوری ٹیم 48 ویں اوور کی پہلی گیند پر 175 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ شہان الرحمان کی 72 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئی، فرننڈو نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...