رونالڈو مستقبل میں مزید بیلن ڈیور ایوارڈ اپنے نام کریں گے: زیڈان

رونالڈو مستقبل میں مزید بیلن ڈیور ایوارڈ اپنے نام کریں گے: زیڈان

پیرس: (ویب ڈیسک) مشہور فرانسیسی فٹبالر زین الدین زیڈان نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگال کے مشہور زمانہ سٹار کرسٹیانو رونالڈو مستقبل میں مزید بیلن ڈیور ایوارڈ اپنے نام کریں گے۔ انہوں نے فٹبال کی مشہور ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رونالڈو مزید بیلن ڈیور ایوارڈ جیتیں گے۔ زیڈان نے مزید دعویٰ کیا کہ رونالڈو اپنے کیریئر کے اختتام پر حریف کھلاڑی میسی سے زیادہ بیلن ڈیور ایوارڈ اپنے نام کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رونالڈو جس طرح کا کھیل پیش کرتے ہیں اس سے لگتا ہے کہ وہ کسی اور سیارے سے آئے ہیں۔

اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ان کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی اور وہ میسی سے زیادہ ایوارڈ جیت لیں گے۔ فرانس کو 1998ئ کا ورلڈ کپ جتوانے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 42 سالہ زیڈان ریٹائرمنٹ کے کوچنگ کے شعبے سے وابستہ ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی 29 سالہ فٹبالر کو زیورخ میں 2014ئ کے بہترین فٹبالر اعزاز سے نوازتے ہوئے بیلن ڈیور ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ان کے کیریئر کا تیسرا ایوارڈ تھا اور اب وہ ارجنٹینا کے سٹار میسی کے چار ایوارڈ سے صرف ایک ایوارڈ کے فاصلے پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...