آسٹریلین اوپن،اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

آسٹریلین اوپن،اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز دوسرے ...

سڈنی (اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینزڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ اعصام اور نیناد زیموچ کی جوڑی نے پہلے راﺅنڈ میں گابا شیولی اور کیو کشکن کو شکست دی۔ مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے سربین جوڑی دار نیناد زیمنوچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گابا شیولی اور کیوکشکن کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-4 اور 6-3 سے زیر کر کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

 اعصام اور نیناد کو پہلے سیٹ میں حریف جوڑی کے ہاتھوں ٹائی بریک پر 7-6، (9-7) سے زیر کیا لیکن اعصام اور نیناد نے ہمت نہ ہاری اور اگلا سیٹ 6-4 سے جیت کر میچ میں جاندار کم بیک کیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اعصام اور نیناد نے حریف جوڑی کو 6-3 سے ہرا کر میچ میں فتح اپنے نام کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...