دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے کےلئے بے تاب ہوں ، محمد عرفان

دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے کےلئے بے تاب ہوں ، ...

 کراچی( آن لائن ) پاکستان کے ٹاپ تیز باو¿لر محمد عرفان دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان نے بتایا کہ ان کا مشن اور ہدف بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک کی عزت اور وقار بڑھانا ہے۔یو اے ای میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کامیاب سیریز کھیلنے والے عرفان اپنا ردھم برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا : نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز میرے جیسے باو¿لرز کے لیے اچھی ہیں اور میں کوشش کروں گا کہ ان کنڈیشنز کو اپنے حق میں استعمال کر سکوں۔عرفان کے مطابق وہ انڈیا کے خلاف کھیلتے ہوئے لطف اندوز ہوتے ہیں اور وہ انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اپنا سکہ رائج کرنا چاہتے ہیں۔'ہر کھلاڑی پاکستان-انڈیا اور دباو¿ پر مبنی دوسرے میچوں کی اہمیت کو سمجھتا ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ سابق لیجنڈ فاسٹ باو¿لر اور موجودہ ہیڈ کوچ وقار یونس ان کی کامیابی کے پیچھے رہنماقوت ہیں اعتماد عرفان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہے کہ نیوزی لینڈ کی پچیں ان کیلئے سازگار ہیں۔'اس سے مجھے مزید تقویت اور حوصلہ ملے گا۔میں بے صبری سے وہاں کھیلنے کیلئے بے تاب ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...