کسی کھلاڑی یا آفیشل نے اہل خانہ کےلئے نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل نہیں کیا ، پی سی بی

کسی کھلاڑی یا آفیشل نے اہل خانہ کےلئے نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل نہیں کیا ، پی ...

کراچی( آن لائن )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر ون ڈے سیریز کے دوران کسی کھلاڑی یا آفیشل کی بیگمات اور بچے سفر نہیں کریں گے۔ورلڈ کپ کے لئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کے اہل خانہ کے سفر پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق کسی کھلاڑی یا آفیشل نے اپنے اہل خانہ کے لئے نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل نہیں کیا ہے۔اس لئے کھلاڑی تقریبا ًدو ماہ اپنے اہل خانہ کے بغیر رہیں گے۔پاکستان ٹیم کے پندرہ کھلاڑیوں کے ساتھ گیارہ آفیشلگئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...