نجم سیٹھی نے سپر لیگ نیلامی کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی

نجم سیٹھی نے سپر لیگ نیلامی کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی
نجم سیٹھی نے سپر لیگ نیلامی کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی

  


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سپر لیگ کی بڈ کمیٹی کا چیئرمین نجم سیٹھی کو منتخب کیا تھا جبکہ دوسری جانب نجم سیٹھی نے ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس کل طلب کیا گیا جس میں سپر لیگ کی نیلامی کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر نجم سیٹھی کا تقرر کیا گیا لیکن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نجم سیٹھی نے نیلامی کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری لینے سے معذرت کر لی ہے.

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان کی ٹاپ ٹین میں واپسی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے ذاتی مصروفیات اور ذاتی وجوہات کی بناءپر یہ فیصلہ لیا ہے جبکہ پی سی بی نے فوری طور پر متبادل کی تلاش شروع کر دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کے بعد نیلامی کمیٹی کے چیئرمین کے لیے عمران مانی مضبوط امیدوار ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی باقاعدہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...