حکومت نے تعلیم کی ترقی کے لئے 2ارب کے فنڈز فراہم کئے،مجتبیٰ شجاع

حکومت نے تعلیم کی ترقی کے لئے 2ارب کے فنڈز فراہم کئے،مجتبیٰ شجاع

لاہور( کامرس رپورٹر) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ و قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہ حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے2ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں تاکہ عوام کو تعلیم کی جدید سہولتیں مہیا کرکے پرامن اور صحت مندمعاشرے کو فروغ دیا جاسکے جبکہ معیار ی تعلیم کے مواقع ہر مکتبہ فکر کے طلباءکو فراہم کرکے دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکاراپایاجاسکتا ہے نوجوانوں کے وفود سے ملاقات کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ فیشن ڈیزائن ،جیولری ،فرنیچر ڈیزائننگ،پینٹگز اور فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں مقابلے کرانے سے طلباءکی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں اور فنون کی ان اقسام کی نئی جہتوںسے روشناس ہوا جاسکتا ہے - انہو ںنے کہاکہ حکومت پنجاب آرٹ او رڈیزائن کے شعبوں سمیت تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں ڈسپلن قائم رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے - برطانوی ماہر تعلیم سر مائیکل باربر نے حکومت پنجاب کی تعلیمی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کے اشتراک سے جاری اصلاحاتی پروگرام کے باعث پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کا تناسب برطانیہ کے سکولو ںکی سطح تک پہنچ چکا ہے -

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...