وزیر خوراک کے تعلیمی اداروں میں چھاپے،سیکیورٹی انتظامات چیک کئے

وزیر خوراک کے تعلیمی اداروں میں چھاپے،سیکیورٹی انتظامات چیک کئے

لاہو ر(کامرس رپورٹر)وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے اب تک 2 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اس ضمن میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے وبچیوں کی سکیورٹی کو مقدم بنایا گیا اور تعلیمی اداروں میں اساتذہ وطالب علموں کو حفاظتی تدابیر بارے بھی تربیت دی جارہی ہے۔یہ بات انہوں نے اپوا کالج برائے خواتین،کنیئرڈ کالج برائے خواتین، لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین ،نیشنل کالج آف آرٹس کے اچانک دورہ کے دوران کہی ان کے ہمراہ اے سی صدر ،ٹی ایم او اور ای ڈی او ایجوکیشن بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے خواتین کالجوں میں سکیورٹی انتظامات کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے طالب علموں کو تربیت دی جائے۔

 انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک تقریبا70 فیصد سے زائد سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ گنجان علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کی لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...