ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ نے بارش کے دوران شہر کا دورہء کیا

ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ نے بارش کے دوران شہر کا دورہء کیا

لاہور(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید نے بارش کے دوران شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے علی الصبح متعدد علاقوں کا دورہ کیا اور چوکنگ پوائنٹس پر صفائی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ان دنوں بارش کے پیشِ نظر شہر کے تمام ٹاؤنوں میں جہاں سویپنگ ممکن نہیں وہاں ویسٹ پکنک یقینی بنائی جائے اور ویسٹ کنٹینرز بروقت خالی کرنے پر مقرر ترک کمپنیوں کو مزید مستعد ی سے کام کرنے کی تاکید کی۔ گلبرگ ٹاؤن ، داتا گنج بخش ٹاؤن ، راوی ٹاؤن اور دیگر ٹاؤنوں کے دورے کے دوران سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک، آصف اقبال اور دیگر منیجرز بھی ہمراہ تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...