تجاوزات کے خلافٹاؤنوں کی سطح پرکریک ڈاؤن جاری

تجاوزات کے خلافٹاؤنوں کی سطح پرکریک ڈاؤن جاری

لاہور ( جنرل رپورٹر) شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے10ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیاڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے معصوم شاہ روڈ بادامی باغ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے لیاقت چوک اور ما ڈل بازار سبزہ زار سے تجاوزات کو ختم کروایااور1 ٹرک سامان،داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے مال روڈ ، ہال روڈ،لکشمی چوک سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان ،عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے لا ل پل اورہربنس پورہ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان ،گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے اتفاق ہسپتال کے ارد گرد سے تجاوزات کو ختم کروایا اور 1ٹرک سامان۔شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے سوامی نگر روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان،سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے موڑ سمن آباد سے چو برجی تک تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان ،نشتر ٹا ؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...