نعیمین ایسوسی ایشن کل ملکی سطح پر یوم عشق رسولﷺمنائے گی

نعیمین ایسوسی ایشن کل ملکی سطح پر یوم عشق رسولﷺمنائے گی

لاہور(نمائندہ خصوصی) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام کل بروزجمعةالمبارک کو ملک بھرمیں یوم عشق رسول منایا جائیگا۔مساجدمیںخطبات جمعة المبارک ”تحفظ ناموس رسالت اورہماری ذمہ داری“کے عنوان سے دیئے جائینگے ان خیالات کا اظہار نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر وارث علی شاہین نے جامعہ نعیمیہ میں مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہو ں نے مزید کہ گستاخانہ خاکوں کی باربار اشاعت سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔امت مسلمہ آقاد وجہاں کے ناموس کی حفاظت کےلئے اٹھ کھڑ ی ہو۔اجلاس میں سینئرنائب صدر مفتی قیصرشہزاد نعیمی،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمد شفقت علی یوسفی،سیکرٹر ی فنانس حافظ سفارش علی گجر،مرکزی رابطہ سیکرٹری مفتی بلال فاروق نعیمی،مفتی ابوبکراعوان و دیگر مرکزی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...