شالامار میڈیکل کالج کی لائبریری پروفیسر ایم اختر خان کے نام سے منسوب

شالامار میڈیکل کالج کی لائبریری پروفیسر ایم اختر خان کے نام سے منسوب

لاہور ( جنرل رپورٹر)شالامار ہسپتال کے بانی اور کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر ایم اختر خان کی شعبۂ طب کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں شالا مار ہسپتال کی انتظامیہ نے شالا مار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی لائبریری کو ان کے نام سے منسوب کر دیاہے ۔ اس حوالے سے شالا مار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئر مین بورڈ آف ٹرسٹیز چوہدری احمد سعید ،چیف ایگزیکٹو شالامار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئر (ر ) انیس احمد ، پرنسپل شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر زاہد بشیر ، چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال پروفیسر احمد وسیم یوسف ،میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر بلال بن یونس اور ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز اور کالج کے فیکلٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔پرنسپل شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر زاہد بشیر نے اپنی تقریر میں پروفیسر ایم اختر خان کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر پروفیسر ایم اختر خان نے ربن کاٹ کرکالج لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...