پرائس مجسٹریٹوں کے858دکانوں پر چھاپے،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

پرائس مجسٹریٹوں کے858دکانوں پر چھاپے،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 858دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے91 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,41,700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔16افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر31افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے15افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...