جعلی مینڈیٹ والی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی، یاسر گیلانی

جعلی مینڈیٹ والی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی، یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے غریب عوام سے ظلم کی انتہا کر دی ہے جعلی مینڈیٹ سے قائم ہونےوالی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی غریب اور بے بس عوام سڑکوں پر خوارہورہے ہیں کوئی ان کی فریاد سننے والا نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزUC-2 کے عہدےداران ندیم مبشر سندھوسے کیا۔
 اکبر علی انجم، میاں محمد علی، شاہ نواز خان، ارشاد سیٹھی، حاجی شوکت، خالد فاروق، زاہد عباس، میاں مظفر اور لالہ محبوب اکبر کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ میں جھوٹوں کا ٹولہ شامل کیا ہوا ہے حکومت کی نااہلی کو چھپانے کے لئے پٹرول بحران کو سازش گرداننے والے حقائق کو نہیں چھپا سکتے انہوں نے کہا موجودہ حکومت کی نااہلی پوری قوم کے سامنے ہے۔