اپوزیشن کے دھرنوں نے عوام میں شعور بیدار کیا،شہزاد خان

اپوزیشن کے دھرنوں نے عوام میں شعور بیدار کیا،شہزاد خان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ق ) تاجر ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری شہزاد خان نے کہا ہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ، بجلی بند،گیس بند اور اب پٹرول بندہونے سے عوام سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں 15گھنٹے سے زائد بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث تاجروں کا کاروبار تباہ اور مارکیٹیں اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔ متبادل جنریٹر کے لیے پٹرول دستیاب نہ ہونے سے تاجر برادری پریشانی کا شکار ہے

 انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم سمیت اپوزیشن کے دھرنوں نے عوامی شعور اجاگر کیا جبکہ پٹرول بندش نے عوامی شعور بیدار کیا اب ہر پاکستانی جاگ رہا ہے اور بحران لیگ سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاﺅس میں مسلم لیگ تاجر ونگ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

حکومتی وزراءکی فوج ظفر موج کو برطرف کرکے اس مد میں خرچ ہونے والی رقم کی بچت کی جائے اور یہ رقم پٹرول فراہم کرنے والے اداروں کو دی جائے تاکہ ملک پٹرول اور بجلی کے بحران سے نجات پاسکے۔انہوں نے کہا کہ نااہل وزراءملک پر بوجھ ہیں انہیں فی الفور فارغ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...