عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کل ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کل ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی

لاہور(جنرل رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مرکزیہ شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید لدھیانوی،نائب امراءمرکزیہ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا خواجہ عزیزاحمد،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عزیزالرحمن جالندھری،شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا،مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی اور مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا ہے کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام۲۳ جنوری کو ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔علماءکرام نے کہا کہ فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر امت مسلمہ کی غیرت ایمانی کوللکارا ہے ۔

۔

۔

۔

۔

۔

آزادی اظہار رائے کے نام پر نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیںکریں گے ۔عالم اسلام فرانس کا ہر قسم کا مقاطعہ کرے گستاخانہ خاکوں کے بنانے سے عشق مصطفے ٰ مسلمانوں کے دلوں سے ختم نہیں کیا جاسکتاتمام مسلم ممالک فی الفورفرانس کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...