توہین آمیز خاکوں کے خلافجماعت اہلحدیث کی مشاورتی کونسل کا اجلاس طلب

توہین آمیز خاکوں کے خلافجماعت اہلحدیث کی مشاورتی کونسل کا اجلاس طلب

لاہور(جنرل رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے فرانس میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں کے خلاف باقاعدہ مذمتی لائحہ عمل طے کرنے کےلئے مشاورتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل جامعہ دارالقدس لاہور طلب کر لیا ہے اجلاس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی لائحہ عمل اور مسلم حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور مجرمانہ خاموشی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی

۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے ترجمان مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکفار اسلام اور مسلمانوں کےخلاف سرعام اعلان جنگ کر چکے ہیں پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان بزدلانہ حکمت عملی کا سلسلہ ترک کریں اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے اسلام کےخلاف ہونیوالے سازشوں کو کچلنے کےلئے عملی اقدامات کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...