فوڈ اتھارٹی نے رواں ماہ پانچ ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی

فوڈ اتھارٹی نے رواں ماہ پانچ ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنے قیام سے لیکر اب تک ضلع لاہور کی عوام تک معیاری اور صاف غذا کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کام باخوبی سر انجام دیا ہے۔پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی، نئے سال کے آغاز سے ہی اتھارٹی اشیاءخوردونوش کے کاروبار کا باقاعدہ جائزہ لے رہی ہے ،کاروبار حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق جاری رکھوارہی ہے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ لوگوں تک صاف اور معیاری اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ضلع لاہور میں فوڈ سیفٹی افسران اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی افسران پر مشتمل ٹیمیں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی اسد اسلام ماہنی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یکم جنوری،2015 سے اب تک5389مقامات کا جائزہ لیا جس میں بڑے ہوٹل اور کارخانے بھی شامل ہیں جبکہ کل 3435 مقامات کو صفائی کی بہتری کے احکامات جاری کیے گئے، 8 مقامات کو غیر معیاری خوراک اور ناقص صفائی پرسر بمہر کیااور مجموعی طور پر5 لاکھ 62 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ، مختلف مقامات سے کل 356مشکوک نمونہ جات لئے گئے۔علاوہ ازیںغیر معیاری کیچپ اور غیر معیاری آئل کے خلاف مہم جاری ہے جس میں افسران مختلف بڑی چھوٹی دکانوںمیں موجودناقص اور غیر معیاری تیل اور کیچپ کو موقع پر ضائع کر دیتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...