پٹرول بحران کو بے صبری سے مزید گہرا نہ کیا جائے،عبدالباسط

پٹرول بحران کو بے صبری سے مزید گہرا نہ کیا جائے،عبدالباسط

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عبدالباسط نے کہا ہے کہ پٹرول کے بحران کو بے صبری ، الزامات اور افراتفری سے مزید گہرا نہ کیا جائے چند دن اس کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لیا جائے اور حکومت کو یکسوئی کے ساتھ مزید پٹرول منگوانے دیا جائے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے ۔ قبل ازوقت لوگوں کو مور د الزام ٹھہرانے کے بجائے کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے دریں اثنا عبدالباسط نے کہا ہے کہ پٹرول پمپوںپر لڑائی جھگڑے ، لوٹ مار اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوںکے خلاف کارروائی کی جائے اور سیاستدان اور ٹی وی چینلز پر آکر ایک دوسرے پر الزامات سے گریز کریں۔

 انہوں نے کہا کہ شور مچانے اور واویلا کرنے سے پٹرول کا بحران حل نہ ہوگا لہذا ضروری ہے کہ اس موقع پر تمام طبقات اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ عبدالباسط نے بزنس کمیونٹی کے تمام افراد پر زور دیا کہ جب تک بحران مکمل طور پر ختم نہیں ہوجاتا پٹرول کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لیں۔ انہوں نے پٹرول پمپ مالکان پر زور دیا کہ اس کی بلیک مارکیٹنگ کو کنٹرول کیا جائے تاکہ حالات درست ہوسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...