حکومت نے قوم کو قلت اور ذلت کے سوا کچھ نہیں دیا،عمر ڈار

حکومت نے قوم کو قلت اور ذلت کے سوا کچھ نہیں دیا،عمر ڈار

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمرڈار نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے قوم کوقلت اورذلت کے سواکچھ نہیں دیاپٹرول بحران کے سلسلہ میں ایک وفاقی وزیرکہتا ہے سازش ہوئی مگر دوسر ے کو علم نہیںاسحق ڈاراورشاہدخاقان عباسی کے بیانات میں واضح تضادات ہیں ،یہ کوئی بھی کام احسن اندازسے نہیں کرسکتے عوام کو گڈگورننس کیلئے کپتان عمران خان کے سواکسی پراعتماد نہیں ہے ان دنوں پٹرول پمپ وفاقی حکومت کیخلاف دھرنا مراکزبنے ہوئے ہیں۔میاں نواز شریف کے نادان وزیروں اورخوشامدی مشیروں سے بڑھ کران کااورکوئی دشمن نہیں ہوسکتا۔اگرحکومت کیخلافسازش ہوئی ہے تواس میں یقینا ان کے اپنے لوگ ملوث ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عمرڈارنے مزید کہا کہ عوام مسلسل کئی روزسے خوارہورہے ہیں جبکہ میاں نوازشریف نے ابھی تک اپنا استعفیٰ دیااورنہ اپنے کسی وزیرکوبرطرفکیااگرفوری طورپر پٹرول کی فراہمی بحال نہ ہوئی تومشتعل عوام حکمرانوں کاتیل نکال دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلسل بحرانوں کا پیدا ہوناارباب اقتدار کی بدنیتی کاشاخسانہ ہے۔ حکمرانوں کی بدانتظامی اورمن مانی نے پاکستان تختہ مشق بنادیا ۔ وفاق اور پنجاب سے متعلقہ اداروں میں بدعنوانی کاگرافمزید بلندہوناتشویشناک ہے ۔شریف برادران جب بھی اقتدارمیں آ تے ہیں ان کے اثاثوں جبکہ پاکستان کے قرضوں میں ریکارڈاضافہ ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بحران لیگ کوفوری طورپر اقتدارسے نہ ہٹایاگیاتونہ جانے ملک وقوم کوآئندہ کس قسم کے بحرانوں کاسامنا کرناپڑے گا بدامنی اوربحرانوں کا سدباب نااہل حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور ناقص منصوبہ کے سبب ملکی صنعت کاپہیہ جام ہوگیا۔پٹرول کی قلت کے ساتھ ساتھ ملک میں بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ بھی مزیدشدت اختیار کرگئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...