پٹرول بحران نے حکومت کی نااہلی کو ثابت کیا،عابد صدیقی

پٹرول بحران نے حکومت کی نااہلی کو ثابت کیا،عابد صدیقی

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بارہا کہہ چکے ہیں موجودہ حکومت مدت پوری کرے لیکن وفاقی وزراء اور رانا ثناء اللہ کا منصوبہ کچھ اور ہے ،پہلے 12اکتوبر کا واقعہ کرکے مسلم لیگ (ن) کا گراف نیچے آیا اور اب پھر پٹرول بحران نے حکومت کی نااہلی کو ثابت کر دیا ہے۔  وفاقی وزراء ہی( ن )لیگ کے خلاف اپوزیشن لیڈر ہیں ، یہ ایسے لیڈر ہیں جنہیں کسی لیڈر کی ضرورت نہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لگتا ہے شریف برادران کی ملک میں موجود گی کی وجہ سے ان کا سیاسی قد چھوٹا ہوجاتا ہے اوراس لئے وہ ایک بار پھر اپنا قد بڑھانے کے ایجنڈے پر عمل پیر ا ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...