حکومت عوام کو جدید سہولیات فراہم کرے گی، عرفان دولتانہ

حکومت عوام کو جدید سہولیات فراہم کرے گی، عرفان دولتانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری اورجدید سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات متعارف کراکے عوام کو صحت کی بہترین اورمعیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی معیاری طبی سہولتوں پر عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت لوٹائیں گے عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کئے جارہے ہیں شعبہ صحت میں اصلاحات کے پروگرام کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی شعبہ صحت کی بہتری اورعوام کوجدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سٹاف و ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اورطبی آلات کو فنکشنل رکھنے کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی ہسپتالوں میں منظور شدہ آسامیوں پر ڈاکٹروں نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کے حوالے سے شفاف طریقہ کار طے کیا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...