شاہ محمود قریشی دیہاتوں کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کر سکے،شاویز خان

شاہ محمود قریشی دیہاتوں کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کر سکے،شاویز خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ شاہ محمو د قریشی دیہی ترقی کے لئے کچھ نہ کرسکے وہ تحریک انصاف کو تقسیم کر نے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں پنجاب کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کیلئے ’’خادم پنجاب گرین روڈز پروگرام ‘‘ شروع کیا گیا ہے ۔رواں مالی سال کے دوران اس پروگرام کے لئے15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ’’خادم پنجاب گرین روڈز پروگرام ‘‘سے دیہی علاقوں میں سڑکیں بحال ہوں گی جس سے دیہی معیشت ترقی کرے گی دیہی علاقوں میں سٹرکوں کی بہتری کے پروگرام سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورآمدورفت کی تیز رفتار سہولتیں میسر آئیں گی۔

۔

۔

۔

’’خادم پنجاب گرین روڈ ز پروگرام‘‘سے تجارتی ،معاشی،سماجی اوراقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔پروگرام کے تحت بننے والی سڑکوں کی کارپٹنگ ہوگی سڑکوں کے اطراف درخت اورپودے لگائے جائیں گے ۔ سڑکوں کی تعمیر سے زرعی اجناس اور لائیوسٹاک پروڈکٹ کو منڈی تک لانے میں آسانی ہوگی جس سے دیہاتوں میں خوشحالی کا نیا سفر شروع ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...