گستاخانہ خاکے چھاپنے والوں کی معافی کسی صورت قبول نہیں،پیر شاہد گردیزی

گستاخانہ خاکے چھاپنے والوں کی معافی کسی صورت قبول نہیں،پیر شاہد گردیزی

لاہور (پ ر) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والوں کی معافی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عالمی عدالت میں مقدمہ چلا کر انہیں پھانسی دی جائے ان خیالات کا اظہار آستانہ شاہِ گردیز مغلپورہ لاہور میں سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتماع سے پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی محمد ثناءاللہ سیالوی، پروفیسر ڈاکٹر احمد شکیل صدیقی، پیر رفیق احمد سدیدی، علامہ بشیر احمد نجم سیالوی، مولانا مشتاق احمد قادری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم توہین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ محبت مصطفی اور تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔ ہم اپنا تن من دھن قربان کردیں گے

۔

لیکن ناموس رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت آزادی اظہار نہیں بلکہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ مسلم حکمران گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں اور اقوام متحدہ تمام انبیاءکی گستاخی کو سنگین جرم قرار دے۔ مقدس شخصیات کی توہین روکنے کےلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے جبکہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کرنے والے ممالک کی مسنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...