حکومت کے پاس مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی نہیں،پی پی انسانی حقوق ونگ

حکومت کے پاس مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی نہیں،پی پی انسانی حقوق ونگ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدرنصیر احمد، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید، میاں راشد ، یاسمین فاروق ، ڈاکٹر نوین بخاری نے احتجاجی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن کی حکومت الیکشن سے پہلے قوم سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آئی تھی اور 6ماہ سے لے کر ڈیڑھ سال میں توانائی بحران حل کرنے کی نوید سنائی تھی اور بحران حل نہ کرسکنے پر اپنا نام تبدیل کرنے کے بلند و بانگ دعوے بھی کئے گئے،مسلم لیگ( ن )کا حکومت پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ،پٹرول کے بحران پر روزبروزبھانت بھانت کی بولیاں بول رہے ہیں اورکسی میں اخلاقی جرات نہیں کی کہ وہ اپنی نااہلی تسلیم کر تے ہوئے استعفیٰ دے دے ۔

۔مسلم لیگ (ن )کے اقتدار میں آنے سے لے کر آج تک ملک ہر ہفتے ایک نئے بحران سے دوچار ہوا ہے، مسلم لیگ( ن) کے پاس مسائل حل کرنے کیلئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں ،بجلی ،گیس اورپیٹرولیم مصنوعات کے بحران نے قوم کواذیت میں مبتلاکردیا ہے ،غربت،مہنگائی اورلاقانونیت میں کئی سوگنا اضافہ ہو چکا ہے لیکن مسلم لیگ( ن )کے میڈیا ایڈوائزر مسلسل سب اچھاکی رٹ لگارہے ہیں ان بحرانوں اورکاروباری معاملات کے ساتھ ساتھ معاشرتی معاملات بھی خراب ہوچکے ہیں ،وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم روزانہ بحران ختم ہونے کی طفل تسلیاں دے رہے ہیں ،لیکن بحران شدید سے شدید ترہوتا جارہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...