حکمرانوں کی بد انتظامی نے پاکستان کو بھوت بنگلہ بنا دیا،اشرف بھٹی

حکمرانوں کی بد انتظامی نے پاکستان کو بھوت بنگلہ بنا دیا،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہحکمرانوں کی بدانتظامی نے پاکستان کوبھوت بنگلہ بنادیا۔دھاندلی اوردھونس والی سرکار عوام کوڈیلیور نہیں کرسکتی حکمرانوںاوران کے حواریوں کو اپنی تجوریاں اوراپنے پیٹ بھرنے کے سواکچھ نہیں سوجھتا پاکستان میں چہارسمیت بحرانوں کاراج ہے حکمرانوں کولوٹ کھسوٹ سے فرصت نہیں

جبکہ عوام گرانفروشوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں ۔ اپنے تنخواہ دارمیڈیا منیجرز کی مددسے اپنے بارے میں قائداعظم ؒ ثانی ، اعلیٰ منتظم اورخادم اعلیٰ کے القابات استعمال کرنیوالے فہم وفراست اورجذبہ ہمدردی سے عاری ہیں۔میاں شہبازشریف اپنے پرتعیش ڈرائنگ روم تک محدود ہیں اوران کاوہاں سے باہر نہ نکلنا مسائل کاسبب بن رہا ہے ۔اگرحکمران عوام کے مسائل سے آگہی کیلئے ان کی دہلیز تک نہیں جاسکتے تواقتدار چھوڑدیں۔وہ فردوس پارک میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ دوسروں کواناڑی ہونے کاطعنہ مارنے والے خود انتہائی درجے کے ناتجربہ کاراورشعبدہ باز ہیں ۔حکمران شعبدہ بازی سے عوام کوعارضی طورپرگمراہ تو کرسکتے ہیں مگراس طرح انہیں اپناگرویدہ نہیں بنایاجاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ اس بار بھی حکمران اپنے بچھائے ہوئے جال میں خودپھنس گئے ،عوام پٹرول کی تلاش کیلئے ملی خواری کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔گڈگورننس کاڈھول پھٹ گیا ،اگرحکمرانوں میں ہمت ہے تو پٹرول پمپوں پر قطاروں میں کھڑے مضطرب عوام کاسامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تخت لاہورکادھڑن تختہ ہوجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...