حکومت نیقوم کا سرمایہ خرچ کر کے ملک کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، سعدیہ سہیل

حکومت نیقوم کا سرمایہ خرچ کر کے ملک کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، سعدیہ سہیل

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ شر یف برداران نے ناکام سکیموں پر قوم کا سرمایہ خرچ کر کے ملکی حالات کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ملک آئے روز کسی نہ کسی بحران کا شکار رہتا ہے

موجودہ حالات کے پیش نظر کسی ایک وزیر کو نہیں مسلم لیگ( ن) کو حکومت کو اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )نے اپنی ٹیم میں نااہل وزیر وں کی فوج بھر تی کی ہو ئی ہے اور کوئی بھی اپنی غلطیوں ، کوتاہیوں اور نااہلیوں کوماننے کیلئے تیا ر نہیں ہے ، پوری قوم حکمرانوں سے اپنی نفر ت کا اظہار کر رہی ہے ایک طرف عوام پٹرول کیلئے لائنوں میں لگی ہوئی ہے اوردوسری طرف ملک میں 12 سے 15 گھنٹوں کی’’ اذیت ناک ‘‘لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جوکہ حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے توانائی بحران نے عوام کی زندگی عملاً اجیرن بنادی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کوریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں انکے ’’اقتدار‘‘ میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...