دہشتگردی کے حوالے سے حکومت کا موقف واضح ہے،راحیلہ خادم حسین

دہشتگردی کے حوالے سے حکومت کا موقف واضح ہے،راحیلہ خادم حسین

لاہور( پ ر) چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی وومن ڈویلپمنٹ راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کا واضع موقف ہے پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کےلئے متحد ہوچکی ہے ۔معصوم شہداءکے خون سے انقلاب آچکا ہے

 پاک فوج آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھے گی۔شمالی وزیر ستان سمیت دیگر علاقوں میں جاری آپریشن میں پاک فوج نے کافی حد تک کامیابیاں حاصل کی ہے دہشتگردوں کے حوصلے پست ہوچکے ہیں ان کےلئے پاکستان میں اب کوئی جگہ نہیں ہے ۔وزیر اعظم میں نواز شریف کا مشن ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنا اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے ۔پیٹر ول کا بحران جلد حل ہوجائے گا اس بحران کے جو لوگ ذمہ دار تھے ان کو سزا مل چکی ہے ۔مخا لفین تنقید کرنے کی بجائے ملکی مسائل حل کرنے کےلئے حکومت کا ساتھ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...