مولاناعبدالغفور حیدری کی پروفیسر ساجد میر اور لیاقت بلوچ کے ساتھ ملاقات

مولاناعبدالغفور حیدری کی پروفیسر ساجد میر اور لیاقت بلوچ کے ساتھ ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یوآئی کے سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے مر کزی جمعیت اہل حدیث کے سر براہ پرو فیسر ساجد میر جماعت اسلامی کے سیکر ٹری جنرل لیا قت بلوچ جے یو پی کے سر برہ پیر اعجاز ہاشمی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں مو لانا حیدری نے ان راہنماﺅں سے ملک کی مو جو دہ سیا سی صورتحال پر تفصیلی تبا دلہ خیال کیا اس موقع پر مو لا نا محمد امجد خان ،فرید احمد پراچہ ،پرو فیسر عبد الستار حامد ،ڈاکٹر عبد الغفور راشد،قاری نذیر احمد ،وقاص جعفری اور دیگر مو جو د تھے تینوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اس موقع پر اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے تینوں جماعتوں کے راہنماﺅں نے کہاکہ ملک سیکولر لابی کو ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ دینی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوج اور اداروں کے ساتھ ہےں۔

 لیکن دہشت گرد کوئی بھی ہو اس کے خلا ف قانون یکساں ہو نا چاہیے انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں نے ہمیشہ امن کے لئے ہر محاذ پر اپنا کر دار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ادا کرتیں رہیں گی مو لا نا حیدری ،لیاقت بلوچ ،پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دینی اداروں نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے اور پھیلایا ہے لیکن حالیہ مہم افسوسناک اور قابل مذمت ہے مو لا نا حیدری نے کہا کہ نے کہا کہ 21آئینی تر میم کے حوالے سے تحفظات پر قوم کو اگا ہ کر نے کے لئے آج قومی سمینار ایوان اقبال میں ہو گا جس سے مو لا نا فضل الرحمن ، سراج الحق ،پرو فیسر ساجد میر ، ڈاکٹر ابوالخیر زبیر ،مو لا نا سمیع الحق ،پیر اعجا ز ہاشمی ،مو لا نا عبد الرحیم نقشبندی،علامہ ساجد علی نقوی سمیت اتحاد تنظیمات مدارس کے سر براہان وکلائ،صحافی اور دانشور دیگر خطاب کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...